کھیل
Time 29 نومبر ، 2022

فیفا ورلڈکپ: یوراگوئے کو شکست دیکر پرتگال پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فوٹو: فیفا
فوٹو: فیفا

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے یوراگوئے کو دو صفر سے شکست دے دی۔

پرتگال کی جانب سے دونوں گول برونو فرنانڈس نے اسکورکیے۔مسلسل دوسرے میچ میں فتح حاصل کر کے پرتگال پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گیا۔

ورلڈکپ میں پرتگال کی ٹیم لاسٹ 16 میں پہنچنے والی تیسری ٹیم ہے، اس سے قبل برازیل اور فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچا تھا۔

مزید خبریں :