Time 29 نومبر ، 2022
پاکستان

عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کریں، 90 دن میں الیکشن کرا دیں گے، شاہد خاقان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے،حکومت مدت پوری کرے گی ، عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کریں، 90 دن میں الیکشن کرادیں گے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے پاس اکثریت کیلئے بہت تھوڑا فرق ہے جسے پورا کیا جاسکتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ڈیفالٹ کا خطرہ اس وقت زیادہ ہوگا جب وفاق میں قومی اسمبلی توڑ کر 90 دن کیلئے عبوری حکومت بنائیں۔ آج معاملات کا حل الیکشن میں نہیں استحکام میں ہے۔

مزید خبریں :