پاکستان
Time 29 نومبر ، 2022

عمران خان آئندہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان کرینگے

عمران خان آئندہ ہفتے ویڈیولنک پرپی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے: ذرائع/ فائل فوٹو
عمران خان آئندہ ہفتے ویڈیولنک پرپی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے: ذرائع/ فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آئندہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان آئندہ ہفتے ویڈیولنک پرپی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے جس کے لیے کے پی اور پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس بھی طلب کرلیے۔

ذرائع کا  کہنا ہےکہ کے پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ پنجاب پارلیمانی پارٹی اجلاس ہفتہ کو ہوگا جس میں عمران خان دونوں صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کو اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اعتماد میں لیں گے جب کہ عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی حکمت عملی سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :