پاکستان
Time 30 نومبر ، 2022

مریم نواز کو ن لیگ کی صدر منتخب کرنے کی باتیں زیر گردش

ن لیگ کے چیئرمین سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے تو اس بات کی تصدیق کی کہ سینئر لوگوں کی رائے ہے کہ مریم نواز شریف کو پارٹی سربراہ منتخب کر لیا جائے. فوٹو فائل
ن لیگ کے چیئرمین سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے تو اس بات کی تصدیق کی کہ سینئر لوگوں کی رائے ہے کہ مریم نواز شریف کو پارٹی سربراہ منتخب کر لیا جائے. فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے یوم تاسیس کے موقع پر 30دسمبر کو مرکزی مجلس عاملہ اور جنرل کونسل کے اجلاس میں 2000 ارکان پارٹی کے صدر  اور جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداروں کا انتخاب کریں گے۔

عوامی حلقوں میں تو پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو صدر منتخب کرنے کی باتیں گردش کر رہی ہیں مگر وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اقتدار میں شریک پارٹی رہنما اس ضمن میں خاموشی میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے تو اس بات کی تصدیق کی کہ سینئر لوگوں کی رائے ہے کہ مریم نواز شریف کو پارٹی سربراہ منتخب کر لیا جائے تاکہ شہباز شریف وزارت عظمیٰ پر توجہ مرکوز کرسکیں۔

ذرائع کے مطابق دیگر عہدوں کے لئے بھی صوبائی سطح پر لابیاں متحرک ہو چکی ہیں۔

جنگ نے اس ضمن میں پارٹی کے اہم عہدے داروں اور پارلیمنٹیرینز سے رابطے کیے مگر سب نے ہی اسے قبل از وقت قرار دیتے ہوئے خاموش میں بہتری جانی۔

نوٹ: یہ خبر آج 30 نومبر 2022 کے جنگ اخبار میں شائع ہوئی ہے۔

مزید خبریں :