دنیا
Time 30 نومبر ، 2022

سب سے بڑا چیلنج بیجنگ ہے، پینٹاگون نے چین کے جوہری اثاثوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی

2035 تک چین کے ایٹمی وار ہیڈز کی تعداد 3 گنا بڑھ کر 1500 سے زائد ہو جائیگی: پینٹاگون۔ فوٹو فائل
2035 تک چین کے ایٹمی وار ہیڈز کی تعداد 3 گنا بڑھ کر 1500 سے زائد ہو جائیگی: پینٹاگون۔ فوٹو فائل

امریکا نے چین کو اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے جوہری اثاثوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

چین کی فوج سے متعلق پینٹاگون کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بیجنگ اپنے بیلسٹک میزائل جدید بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، چین نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی تیار کر رہا ہے، 2800 سے زائد طیاروں کے ساتھ چینی فضائیہ دنیا کی تیسری بڑی قوت ہے۔

پینٹا گون کی رپورٹ میں چین کو امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق چین کے پاس 400 سے زیادہ آپریشنل نیوکلیئر وارہیڈز ہیں، چین کے جوہری وارہیڈز کی تعداد سال 2035 تک 15 سو تک ہو جائے گی۔

مزید خبریں :