Time 30 نومبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

فیروز خان بچوں کا اسکول میں داخلہ بھی نہیں کروارہے: وکیل علیزے سلطان

کیسز ختم کرنے کیلئے علیزے سے عدالت سے باہر سمجھوتے کی کوشش کریں گے: فیروز خان کے وکیل کا مؤقف/ فائل فوٹو
کیسز ختم کرنے کیلئے علیزے سے عدالت سے باہر سمجھوتے کی کوشش کریں گے: فیروز خان کے وکیل کا مؤقف/ فائل فوٹو

 اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے وکیل کا کہنا ہے فیروز بچوں کا اسکول میں داخلہ نہیں کروارہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیزے سلطان کے وکیل نے کہا کہ فیروز  خان کے بچوں کا اسکول میں داخلہ رکا ہوا ہے ، دسمبر کا مہینہ شروع ہونے والا ہے، باپ بچوں کا ایڈمیشن نہیں کرواکر دے رہا، ہمارا فیروز سے مؤقف ہے کہ آپ اسکول جاکر بچوں کی ایڈمیشن خود کروادیں ہمیں پیسے نہ دیں  لیکن  اس کے باوجود نتیجہ  بچوں کی تعلیم کا  حرج ہے۔

علیزے سلطان کے  وکیل  کا کہنا تھا کہ  بچے کی ٹیوشن اور قرآن فیس ماں برداشت کررہی ہے لیکن اسکول ایڈمیشن فیس تو باپ کو دینے چاہیے، وکیل نے واضح کیا کہ طلاق کے بعد بچوں کے اخراجات باپ اٹھاتا ہے  یہ  باپ کی ذمہ داری نہیں لیکن یہ علیزے اور ان کے والد نے بھلائی کی ہے وہ بچوں کی تعلیم کو ترجیح مان کر خود اخراجات اٹھارہے ہیں، 3 مہینے سے کیس چل رہا ہے، 4 ماہ سے بچے کا اسکول شروع ہوگیا ہے لیکن باپ کو کوئی پرواہ نہیں۔

فیروز خان کے وکیل کی گفتگو

دوسری جانب اداکار فیروز خان کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کیخلاف کیسز ختم کرنے کیلئے دونوں فریقین کے درمیان سمجھوتے کی کوشش جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر فیروز خان کے وکیل کی گفتگو کی ویڈیو  بھی وائرل ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ عدالت سے ہٹ کر فیروز اور علیزے کے درمیان سمجھوتے کی کوشش کریں گے، اگر یہ سمجھوتہ کامیاب رہا تو فیروز خان کے خلاف دونوں کیسز ایک دو سماعت میں ہی ختم ہوجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپرومائز کی کوششیں مثبت ہیں جلد سب کو خوشخبری ملے گی لیکن اگر یہ کمپرومائز نہیں ہوا تو عدالت میں کیس تو ویسے بھی چل رہا ہے لیکن سمجھوتے کی کوشش میں بچوں کے حوالے سے دی جانے والی رقم کا تعین باہمی رضامندی سے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :