Time 30 نومبر ، 2022
پاکستان

عمران خان کی جنرل عاصم اور جنرل ساحر کو قائد اعظم کی تقریر کے حوالے کے ساتھ مبارکباد

سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی/  فائل فوٹو
سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی/  فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور ساتھ میں قائداعظم کی ایک تقریر کا حوالہ بھی دیا۔

عمران خان نے کہا کہ ریاست کی طاقت عوام سے حاصل کی جاتی ہے، امید ہے نئی قیادت آٹھ ماہ میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کے فقدان پر قابو پائے گی۔

عمران خان نے اپنے بیان میں قائد اعظم کی ایک تقریر کا حوالہ بھی دیا جس میں قائداعظم نے کہا تھا کہ یہ نہ بھولیں ، مسلح افواج قوم کی خادم ہیں ، فوج کا کام قومی پالیسی بنانا نہیں ، پالیسی معاملات طے کرنا سویلین کا کام ہے، یہ فوج کی ذمے داری ہے کہ وہ وہی کام کریں جو ان کے سپرد کیا گیا ہے۔

عمران خان نے خطاب کی تاریخ غلط لکھ دی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد اور جنرل  عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر  مبارکباد دیتے ہوئے قائداعظم کے خطاب کی غلط تاریخ لکھ دی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی  چیف کو عہدہ سنبھالنے پر  مبارکباد دی اور  ساتھ ہی قائداعظم کے خطاب کی کچھ لائنز شیئر کیں۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ریاست کی طاقت عوام سے حاصل کی جاتی ہے، امید ہے نئی قیادت 8 ماہ میں قوم اور ریاست کے درمیان عدم اعتماد کے فقدان پر قابو پائے گی۔

عمران خان کی جنرل عاصم اور جنرل ساحر کو قائد اعظم کی تقریر کے حوالے کے ساتھ مبارکباد

چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹوئٹ میں قائداعظم کی تقریر کا اقتباس شامل کیا جس کے مطابق قائداعظم نے کہا کہ پالیسی معاملات طے کرنا سویلین کا کام ہے، یہ فوج کی ذمہ داری ہے کہ آپ وہی کام کریں جو آپ کے سپرد کیا گیا ہو۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں قائداعظم کے خطاب کی غلط تاریخ لکھ دی۔

عمران خان کی جنرل عاصم اور جنرل ساحر کو قائد اعظم کی تقریر کے حوالے کے ساتھ مبارکباد

چیئرمین پی ٹی آئی نے قائداعظم کے 14 جون 1948 کے خطاب کو 14 اگست 1947 کا خطاب قرار دیا جب  کہ قائداعظم محمد علی جناح نے یہ خطاب 14جون 1948 کو آرمی اسٹاف کالج میں کیا تھا۔

مزید خبریں :