کاروبار
Time 30 نومبر ، 2022

شوگر کرشنگ پرڈیڈ لاک ختم، 3 وزارتوں نے چینی ایکسپورٹ کی کلیئرنس دے دی

حکومت کی یقین دہانی پر ہم نےکرشنگ شروع کردی ہے، ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن— فوٹو: فائل
حکومت کی یقین دہانی پر ہم نےکرشنگ شروع کردی ہے، ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن— فوٹو: فائل

شوگر ملز مالکان اورحکومت کے درمیان کرشنگ پرڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔

ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان چینی ایکسپورٹ کرنے پر معاملات طے پاگئے ہیں۔

ذرائع وزارت پیداوار کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ و پیداوار، فوڈ سکیورٹی نے چینی ایکسپورٹ کی کلیئرنس دے دی ہے اور 11 لاکھ ٹن چینی سرپلس کے اعداد و شمار پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ وزیر خزانہ نے پیرکو چینی ایکسپورٹ پرسمری منگوالی ہے۔

ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق سمری منگل کو ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کا احسن فیصلہ ہے، کسانوں کو گنے کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی اور امید ہے یہ تنازع اگلے ہفتے مکمل ختم ہوجائےگا۔

ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ حکومت کی یقین دہانی پر ہم نےکرشنگ شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :