30 نومبر ، 2022
خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کے بیان نے پنجاب اور پختونخوا اسمبلی کے تحلیل ہونے پر شکوک و شبہات پیدا کر دیے۔
گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
اس حوالے سے ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کے بیان نے شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی تو خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔