30 نومبر ، 2022
ایران میں اسرائیلی انٹیلی جنس سے تعاون اور اغوا کے جرم پر 4 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق چاروں افراد اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کی ہدایات پر چوری چکاری، اغوا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں ملوث پائے گئے۔
اس گروہ کے دیگر تین افراد کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اغوا کی وارداتوں میں معاونت پر 5 سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
پاسداران انقلاب اور وزارت خفیہ اطلاعات کی مشترکہ کارروائی میں اس گروہ کو پکڑا گیا تھا۔