Time 30 نومبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

ملائکہ کے حاملہ ہونے کی خبروں پر ارجن کپور کا ردعمل سامنے آگیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ مائکہ اروڑاکے حاملہ ہونے کی خبروں پر ارجن کپور کا ردعمل سامنے آگیا ۔ 

ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کئی عرصے سے قریبی رشتے میں ہیں اور آئے دن ان کی جلد شادی کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔

تاہم  آج بھارتی نیوز آؤٹ لیٹ پنک ولا نےخبر شائع کی کہ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اس خبر کو سن کر ارجن کپور نے فوراً ہی سوشل میڈیا میں اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے اس خبر کو جھوٹا قرار دیا۔

ارجن نے  انسٹاگرام پر پنک ولا اور ملائکہ کے حاملہ ہونے کی خبر دینے والی صحافی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ'آپ اس سے زیادہ نیچے نہیں گرسکتے ،آپ گھٹیا خبریں چھاپنے کے لیے غیر اخلاقی حد تک چلے جاتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ یہ صحافی باقاعدگی سے اس طرح کی خبریں دیتی ہے، ہم ہمیشہ ان جھوٹے آرٹیکلز کو نظر انداز کر دیتے ہیں جبکہ یہ میڈیا  میں پھیل بھی جاتے ہیں اور سچ بن جاتے ہیں۔ 

ارجن نے خبردار کیا کہ  ہماری ذاتی زندگیوں سے کھیلنے کی ہمت نہ کریں۔ 

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اس کے علاوہ ملائکہ نے بھی ارجن کی اسٹوری کا اسکرین شاٹ لگایا اور بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ کی کلاس لی۔

مزید خبریں :