30 نومبر ، 2022
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج ادارہ اپنی غلطیاں مان چکا تو سارے سلیکٹڈ سیاست دان پریشان ہوگئے، ان سیاست دانوں کو پریشانی یہ ہے کہ ادارہ نیوٹرل ہوگیا تو ان کی سیاست کا کیا ہوگا؟
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کراچی میں پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر جلسے سے خطاب میں کہا کہ لکھوا لو کہ پی ٹی آئی پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے نہیں دے گی، ان سے کہتے ہیں کہ استعفے دینا چاہتے ہو تو دے دو ، پیپلز پارٹی آپ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملیر اور ملتان کے جیالوں نے آپ کو شکست دی، آزاد کشمیر میں ہم پی ٹی آئی کی ناک کے نیچے بلدیاتی الیکشن جیت چکے، کراچی کا میئر بھی اسی میدان میں بیٹھا ہوا ایک جیالا ہوگا۔