Time 30 نومبر ، 2022
پاکستان

عمران خان عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئے

پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے تینوں بورڈز  کے اجلاسوں کی صدارت عمران خان خود کریں گے: ذرائع— فوٹو:فائل
پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے تینوں بورڈز کے اجلاسوں کی صدارت عمران خان خود کریں گے: ذرائع— فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کردی ہے اور پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے 3 ریجنز پرمبنی بورڈز تشکیل دیےجائیں گے جن کو وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب اورشمالی پنجاب میں تقسیم کیا گیا ہے.

ذرائع نے بتایا کہ تینوں بورڈز  کے اجلاسوں کی صدارت عمران خان خود کریں گے، بورڈز میں شاہ محمود قریشی، اسدعمر، تینوں ریجنز کے صدور اور سیکرٹریز شامل ہوں گے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ 2018 میں کامیاب ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو فوقیت دی جائے گی، اسمبلی سے باہر موجود پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کو بھی ٹکٹیں جاری کی جائیں گی، آزادی مارچ کے دوران متحرک رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی ترجیح دی جائے گی۔

مزید خبریں :