Time 01 دسمبر ، 2022
پاکستان

"پنجاب سے پی ٹی آئی اراکین رابطے میں ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ اسمبلیاں توڑی جائیں"

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ اسمبلیاں توڑی جائیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب دیکھتے ہیں اراکین کے رابطوں سے متعلق کس کا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے۔

پروگرام کے دوران پرویزالہٰی کو اپنا امیدوار بنانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی صورتِ حال مسلسل بدل رہی ہے، ان کے کچھ دوست اس کام پر لگے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں کریں گے، جو  ان کیلئے مشکلات کھڑی کرے۔

مزید خبریں :