Time 01 دسمبر ، 2022
دنیا

3 تارکین وطن بحری جہاز کے اسٹیئرنگ بلیڈ میں چھپ کر اسپین پہنچ گئے

تینوں تارکین وطنوں نے 11 دن تک بحری جہاز کے نچلے حصے میں موجود اسٹیئرنگ کیلئے استعمال ہونے والے بلیڈ کے اوپر بیٹھ کر سفر کیا — فوٹو: سلوا
تینوں تارکین وطنوں نے 11 دن تک بحری جہاز کے نچلے حصے میں موجود اسٹیئرنگ کیلئے استعمال ہونے والے بلیڈ کے اوپر بیٹھ کر سفر کیا — فوٹو: سلوا

تین تارکین وطن خفیہ طریقے سے ایک بحری جہاز کے انتہائی خطرناک حصے اسٹیئرنگ بلیڈ میں بیٹھ کر نائیجریا سے اسپین کے کینری جزائر تک پہنچ گئے۔

تینوں تارکین وطنوں نے 11 دن تک  بحری جہاز کے نچلے حصے میں موجود اسٹیئرنگ کیلئے استعمال ہونے والے بلیڈ کے اوپر بیٹھ کر سفر کیا۔

ہسپانوی کوسٹ گارڈ نے تینوں تارکین وطنوں کوریسکیو کرکے اسپتال پہنچا دیا ہے۔

کوسٹ گارڈز کے مطابق تینوں تارکین وطن پانی کی کمی اور ہائپو تھرمیا کا شکار ہوگئے تھے، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

17 نومبر کو نائیجریا سے ایک آئل، کیمیکل ٹینکر روانہ ہوا تھا جس میں یہ تینوں تارکین وطن چھپ کر سوار ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ کینری جزائر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے افریقی تارکین وطنوں کیلئے ایک گیٹ وے رہا ہے۔

مزید خبریں :