دنیا
Time 01 دسمبر ، 2022

سابق آسٹریلوی وزیراعظم کو خفیہ طور پر 4 وزارتوں کا قلمدان رکھنے پر پارلیمنٹ کی سرزنش

موریسن کے اقدام کی مذمت پارلیمنٹ کا فرض تھا، عوام کو جاننے کا حق حاصل ہے، موریسن نےعوام کے جاننے کے حق اورجمہوری اداروں کو نقصان پہنچایا: وزیراعظم البانیز — فوٹو: فائل
موریسن کے اقدام کی مذمت پارلیمنٹ کا فرض تھا، عوام کو جاننے کا حق حاصل ہے، موریسن نےعوام کے جاننے کے حق اورجمہوری اداروں کو نقصان پہنچایا: وزیراعظم البانیز — فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن کو خفیہ طور پر چار وزارتوں کے قلمدان رکھنے پر پارلیمنٹ نے سرزنش کردی۔

آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن کے خلاف انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ انہوں نے خفیہ طور پر چار وزارتوں کا قلمدان مشترکہ طور پر اپنے پاس رکھا۔

 یہ پہلا موقع ہے جب کسی سابق وزیراعظم کو ایوان نمائندگان نے سرزنش کی ہے۔

اسکاٹ موریسن نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ کورونا وبا کے دور میں وقت کی ضرورت تھا۔

وزیراعظم البانیز کا کہنا ہے کہ موریسن کے اقدام کی مذمت پارلیمنٹ کا فرض تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو جاننے کا حق حاصل ہے، موریسن نےعوام کے جاننے کے حق اور جمہوری اداروں کو نقصان پہنچایا۔

مزید خبریں :