دنیا
Time 01 دسمبر ، 2022

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید، تعداد 6 ہوگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا، کل سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چھ ہوگئی۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینی علاقہ مکینوں سے جھڑپوں کے دوران اسرائیلی شخص کو سینے میں گولی مار کر شہید کیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے گذشتہ کئی روز سے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، گذشتہ روز بھی مختلف کارروائیوں میں پانچ فلسطینیوں کو شہید کیا گیا تھا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے رواں برس مختلف کارروائیوں میں اب تک 210 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

مزید خبریں :