پاکستان
Time 01 دسمبر ، 2022

فیصل آباد میں بااثر افراد کا خاتون پر انسانیت سوز تشدد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں با اثر  افراد کی جانب سے خاتون کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کا واقعہ پیش آگیا۔

بااثر افراد نے خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کیا، تشدد کرنے والوں میں مردوں کے ساتھ ایک خاتون بھی شامل تھی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ رشتے داروں نے گھر میں گھس کر اہلیہ کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔

سی پی او کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد انکوائری جاری ہے تاہم ملزمان اب تک گرفتار نہیں ہوسکے۔

مزید خبریں :