Time 01 دسمبر ، 2022
کاروبار

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی

فوٹ: فائل
فوٹ: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں15 روز کی توسیع کردی۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 15 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 15 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں: ایف بی آر— فوٹو اسکرین شاٹ
ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 15 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں: ایف بی آر— فوٹو اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی چیمبر نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 دسمبر 2022 تک بڑھانے کی اپیل کی تھی۔

اس سے قبل بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 30 ستمبر 2022 کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :