پاکستان
Time 01 دسمبر ، 2022

عمران خان اور پرویز الہٰی کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہیں۔

عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی کو  بھی ہفتے کے روز لاہور طلب کرلیا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ملاقات میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے استعفے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید خبریں :