01 دسمبر ، 2022
ادویات کے را مٹیریل اور میڈیکل ڈیوائسز کی پاکستان میں درآمد بند ہونے سے چند ہفتوں میں ادویات کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ بینکوں کی جانب سے ایل سی نہ کھولنے سے ادویات کے را مٹیریل کی درآمد بند ہو گئی ہے۔
چیئرمین پی پی ایم اے ارشد محمود کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زبانی ہدایات پر مقامی بینک ایل سی نہیں کھول رہے، بینکوں کی جانب سے ایل سی نہ کھولنے سے پاکستان میں ادویات کا را مٹیریل نہیں آ رہا۔
ارشد محمود کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس ڈالرز کی کمی کے باعث مقامی بینک ایل سی نہیں کھول رہے، ادویات ساز اداروں کے پاس پیسے موجود ہیں مگر وہ را میٹریل نہیں منگوا پا رہے۔
چیئرمین پی پی ایم اے ارشد محمود کا کہنا ہے کہ ایل سی نہ کھلنے کے سبب پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز کی درآمد بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔