پاکستان
Time 02 دسمبر ، 2022

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین بھی ایل پی جی گیس سلنڈرز خریدنے پر مجبور ہیں/ فائل فوٹو
گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین بھی ایل پی جی گیس سلنڈرز خریدنے پر مجبور ہیں/ فائل فوٹو

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔

کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہیں جب کہ ایل پی جی کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔

گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین بھی ایل پی جی سلنڈرز خریدنے پر مجبور  ہیں۔

ادھر راولپنڈی میں جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ۔

مزید خبریں :