02 دسمبر ، 2022
کراچی: سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈیپازٹ کا دورانیہ بڑھادیا۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈیپازٹس کا دورانیہ بڑھانا سعودی عرب کا پاکستان کی معاونت کا تسلسل ہے، ڈیپازٹس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھیں گے، بیرونی ادائیگیوں کو توازن دینے اور پائیدار معاشی ترقی کا موقع دیں گے۔
سعودی ڈویلمپنٹ فنڈ کا کہنا ہےکہ فنڈکی مدت میں توسیع شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پرکی گئی جو پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ہے۔