02 دسمبر ، 2022
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی اشاروں پر فیصلہ کرتے ہیں، یہ مونس الٰہی کی سیاست ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مونس الہیٰ سے متعلق سوال انہی سےکیے جائیں، چوہدری شجاعت نے حالات کےمطابق جرأت مندانہ فیصلہ کیا، چوہدری شجاعت کے خاندان کو ان ہی کی تقلید کرنی چاہیے۔