پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2022

خان صاحب تو کہتے تھے ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے مر جاؤں: رانا ثنا

اسمبلیاں توڑنی ہیں  تو توڑ دیں الیکشن تو وقت پر ہوں گے، یہ بھی کہا کہ ہم وفاق میں ہوئے تو پنجاب میں الیکشن جیتنے کی بہتر پوزیشن میں ہوں گے: وزیر داخلہ— فوٹو: فائل
اسمبلیاں توڑنی ہیں تو توڑ دیں الیکشن تو وقت پر ہوں گے، یہ بھی کہا کہ ہم وفاق میں ہوئے تو پنجاب میں الیکشن جیتنے کی بہتر پوزیشن میں ہوں گے: وزیر داخلہ— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر آمادگی کا اشارہ دیا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنی ہیں  تو توڑ دیں الیکشن تو وقت پر ہوں گے ۔ یہ بھی کہا کہ ہم وفاق میں ہوئے تو پنجاب میں الیکشن جیتنے کی بہتر پوزیشن میں ہوں گے، یہ بھی کہا کہ خان صاحب تو کہتے تھے ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے مر جاؤں۔

دوسری جانب مذاکرات کیلئے عمران خان کی پیشکش کے بعد پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک کو بریک لگ گیا۔ شہباز شریف کی زیرِ قیادت اجلاس میں طے پایا کہ فی الحال گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی سمری نہیں بھیجیں گے، عدم اعتماد کی تحریک بھی نہیں لائی جائے گی۔

مزید خبریں :