03 دسمبر ، 2022
برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 82 سالہ لیجنڈ کھلاڑی پیلے کو سانس میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی جس پر انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 'سابق فٹبالر کو انفیکشن سے صحت یابی کے لیے اینٹی بائیوٹک دی جارہی ہیں‘۔
اسپتال انتظامیہ کےمطابق 'پیلے کی حالت خطرے سے باہر ہے اور صحت میں معمولی بہتری بھی آرہی ہے تاہم وہ آنے والے دنوں میں اسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔'
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ پیلے پہلے کینسر میں بھی مبتلا رہ چکے ہیں۔