Time 03 دسمبر ، 2022
پاکستان

اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا میرے ساتھ ہو تو خود کش حملے کیلئے تیار ہوجاؤں: عمران خان

ذہن میں صرف یہ بات ہی رہ جائے گی کہ بدلہ کیسے لینا ہے، اعظم سواتی کیلئے احتجاج کرنا ضروری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی— فوٹو: فائل
ذہن میں صرف یہ بات ہی رہ جائے گی کہ بدلہ کیسے لینا ہے، اعظم سواتی کیلئے احتجاج کرنا ضروری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی— فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جو کچھ اعظم سواتی کے ساتھ ہوا ہے وہ اگر میرے ساتھ ہو تو میں خود کش حملے کیلئے تیار ہوجاؤں۔

عمران خان نے کہا کہ ان کے ذہن میں صرف یہ بات ہی رہ جائے گی کہ بدلہ کیسے لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کیلئے احتجاج کرنا ضروری ہے، اس کے ساتھ جو ہوا وہ ظلم کی انتہا ہے۔

یاد رہے کہ اعظم سواتی کو 27 نومبر کو ایف آئی اے نے اسلام آباد سے حراست میں لیا تھا اور گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے ان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا جس کے بعد بلوچستان پولیس انہیں کوئٹہ لے گئی۔

مزید خبریں :