Time 03 دسمبر ، 2022
پاکستان

ارشد شریف قتل کیس: عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

فوٹو: فائل/اسکرین شاٹ،ٹوئٹر
فوٹو: فائل/اسکرین شاٹ،ٹوئٹر

اسلام آباد:کینیا میں قتل ہونے والے سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو  خط لکھ دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان نے ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ جوڈیشل کمیشن کے تحت انکوائری کروانے کے لیے  چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے۔

 اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ مہم میں اب تک ہزاروں پاکستانی چیف جسٹس کو خط لکھ چکے ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئرکی گئی ہے جس میں عمران خان کو خط لکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کا خط بھی پوسٹ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :