پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2022

رانا ثنا اپنے گارڈز کے بغیر اپنے ہی شہر میں باہر نکل کر تو دیکھیں ردعمل مل جائیگا: فواد

الیکشن کا سن کر حکمرانوں کو غشی کے دورے پڑنے لگ جاتے ہیں، تحریک انصاف کے فیصلے ہوچکے، وفاقی حکومت اپنا حصہ نہیں ڈالنا چاہتی تو ان کی مرضی: رہنما پی ٹی آئی— فوٹو: فائل
الیکشن کا سن کر حکمرانوں کو غشی کے دورے پڑنے لگ جاتے ہیں، تحریک انصاف کے فیصلے ہوچکے، وفاقی حکومت اپنا حصہ نہیں ڈالنا چاہتی تو ان کی مرضی: رہنما پی ٹی آئی— فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے چیلنج دیا ہے کہ رانا ثنا کبھی اپنے گارڈز کے بغیر اپنے ہی شہر میں باہر نکل کر تو دیکھیں، کسی ہوٹل میں کھانا کھانے تو جائيں، انہيں عوام کا ردِعمل مل جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کا سن کر حکمرانوں کو غشی کے دورے پڑنے لگ جاتے ہیں، تحریک انصاف کے فیصلے ہوچکے، اگر وفاقی حکومت اپنا حصہ نہیں ڈالنا چاہتی تو ان کی مرضی، اس حکومت کا رول ماڈل بادشاہوں والا ہے، وہ آتے تھے لوٹ مار کرکے لوٹ جاتے تھے ، یہ لوگ بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔

مزید خبریں :