معروف بھارتی اداکار کوچو پریمن انتقال کر گئے

ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے: غیر ملکی میڈیا
ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے: غیر ملکی میڈیا

بھارت میں ملیالم فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے معروف اداکار کوچو پریمن انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق،ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار سانس کی بیماری میں مبتلا تھے جس کے باعث کوچو پریمن مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے  جہاں وہ  68 سال کی عمر میں  انتقال کرگئے۔

معروف اداکار کوچو پریمن کا اصلی نام کے ایس پریم کمار  تھا، جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ آرٹسٹ کے طور پر کیا بعدازاں اپنی بہترین اداکاری سے انہوں نے 1996 میں فلم 'دلی والا راجکمارن' سے فلمی انڈسٹری میں قدم رکھا۔

کوچو پریمن نے 250 فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے جبکہ انہوں نے اپنی کامیڈی سے بھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔

مزید خبریں :