پاکستان
Time 04 دسمبر ، 2022

ن لیگ کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی میں شامل

سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے وسیم احمد خان کو مفلر پہنا کر پارٹی میں شامل کیا۔ فوٹو اسکرین گریب
سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے وسیم احمد خان کو مفلر پہنا کر پارٹی میں شامل کیا۔ فوٹو اسکرین گریب

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب وسیم احمد خان پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

وسیم احمد خان نے پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے وسیم احمد خان کو مفلر پہنا کر پارٹی میں شامل کیا۔

اس موقع پر سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین اور عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جبکہ پی ڈی ایم نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا یہ لوگ عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا بھی شوق پورا کر لیں، پی ڈی ایم کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست ہو گی۔

مزید خبریں :