Geo News
Geo News

پاکستان

جنرل باجوہ کے ریٹائرڈ ہوتے ہی پی ٹی آئی والوں نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی: عطا تارڑ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ جنرل باجوہ کے ریٹائرڈ ہوتے ہی پی ٹی آئی والوں نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے غیر آئینی طور  پر تحریک عدم اعتماد روکنےکا تقاضا کرتے رہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جب انکار  ہوا تو  جھوٹے الزامات پر اتر آئے،غیرآئینی مطالبے کے بدلے میں پرکشش پیشکش کی گئی، شرم آنی چاہیے۔