پاکستان
Time 04 دسمبر ، 2022

اللہ نے ہمارا راستہ تبدیل کرایا، راستہ دکھانے کیلئے جنرل (ر) باجوہ کو بھیجا: پرویز الٰہی

گزشتہ دنوں مونس الٰہی نے انکشاف کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت بھی سابق آرمی چیف نے کہا تھاکہ عمران خان کے ساتھ جائیں— فوٹو:فائل
گزشتہ دنوں مونس الٰہی نے انکشاف کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت بھی سابق آرمی چیف نے کہا تھاکہ عمران خان کے ساتھ جائیں— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھی انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کی طرف جاتے جاتے اللہ نے راستہ تبدیل کیا اور راستہ دکھانے کیلئے اللہ نے جنرل (ر) باجوہ کو بھیج دیا۔

گزشتہ دنوں ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کے اتحادی اور ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے  دعویٰ کیا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا بلکہ انہوں نے تو تحریک عدم اعتماد کے وقت بھی انھیں یعنی مونس الہی سے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ جائیں۔

اب مونس کے والد پرویز الٰہی نے بھی تصدیق کردی ہے اور نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ انہیں جنرل (ر) باجوہ نے کہا تھا آپ کا اور آپ کے دوستوں کا عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھاکہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ڈبل گیم کھیلا، انہیں توسیع دینا غلطی تھی۔

مزید خبریں :