کھیل
Time 04 دسمبر ، 2022

فیفا ورلڈکپ: فرانس پولینڈکو 1-3 سے شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فوٹو: فیفا
فوٹو: فیفا

دفاعی چیمپئن فرانس نے پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر  ورلڈکپ فٹبال کےکوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

فرانس کی جانب سے اولیور جیراڈ نے 44 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی۔

اولیور جیراڈ نے گول کرکے فرانس کی جانب سے سب سے زیادہ 51 گول کا تھیاری ہینری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

فرانسیسی فٹبالر امباپے نے دو گول اسکورکیے، انہوں نے پہلا گول 74 ویں اور دوسرا گول انجری ٹائم میں کیا۔

دوسری جانب پولینڈ کا واحد گول پینالٹی پر روبرٹ لیوانڈوسکی نے انجری ٹائم میں کیا۔

مزید خبریں :