پاکستان
Time 04 دسمبر ، 2022

جنرل (ر) قمرباجوہ کی پنڈی اسٹیڈیم آمد، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ دیکھا

سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ نے پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ دیکھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوگیا۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 343 رنزکے تعاقب میں 2 وکٹ کےنقصان پر 80 رنزبنالیے ہیں۔

عبداللہ شفیق 6 اور بابراعظم 4 رنزبناکرپویلین لوٹ گئے جبکہ اظہر علی انگلی میں گیند لگنے کی وجہ سےریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

 پاکستان کو کل آخری دن جیت کےلیے مزید 263 رنزدرکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔

سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ بھی ٹیسٹ کے چوتھے روز پنڈی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ دیکھا۔

مزید خبریں :