پاکستان
Time 04 دسمبر ، 2022

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ر) سعید محمد خان انتقال کرگئے

ایڈمرل ریٹائرڈ سعید محمد خان 1991 سے 1994 تک پاک بحریہ کےسربراہ رہے— فوٹو: پاکستان نیوی
ایڈمرل ریٹائرڈ سعید محمد خان 1991 سے 1994 تک پاک بحریہ کےسربراہ رہے— فوٹو: پاکستان نیوی

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ر) سعید محمد خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ریٹائرڈ سعید محمد خان 1991 سے 1994 تک پاک بحریہ کےسربراہ رہے اور پاک بحریہ کی تعمیر و ترقی اور دفاع وطن میں ان کا کلیدی کردار رہا۔

ترجمان نے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ کل ڈھائی بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے سعید محمد خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید خبریں :