Time 05 دسمبر ، 2022
پاکستان

کراچی میں خواتین کی پیسا بچت کمیٹی میں مبینہ فراڈ سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں خواتین کی پیسا بچت کی روایتی کمیٹیوں (بی سی)کی اسکیم میں مبینہ فراڈ سامنے آیا ہے۔

117 کمیٹیوں کےکروڑوں روپے جمع کرنے والی خاتون نےکمیٹیاں واپس کرنے سے معذوری کا اظہار کردیا ہے۔

بینکنگ ذرائع کے مطابق کمیٹی جمع کرنے والی خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکال لی گئی ہے۔

ایک کمیٹی ممبرکا کہنا ہےکہ خاتون کو کمیٹی ڈالنے والوں کے اندازاً 24 کروڑ روپے واپس کرنے ہیں، خاتون اب پیسوں کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرنےکا کہہ رہی ہے۔

117 کمیٹیاں ڈالنے والی خاتون نے جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر جواب دینے سےگریز کیا اور کہا کہ وہ کہیں نہیں بھاگ رہیں، ایک ایک روپیہ ادا کریں گی۔

مزید خبریں :