کراچی پولیس کو منشیات فروشی میں انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

ملزم گندے نالے کی منڈیر پر بیٹھا تھا جسے مشکوک دیکھ کر تلاشی لی تو شاپنگ بیگ سے بھاری مقدار میں 1100 گرام چرس برآمد ہوئی: پولیس— فوٹو:فائل
ملزم گندے نالے کی منڈیر پر بیٹھا تھا جسے مشکوک دیکھ کر تلاشی لی تو شاپنگ بیگ سے بھاری مقدار میں 1100 گرام چرس برآمد ہوئی: پولیس— فوٹو:فائل

کراچی شرقی کے ٹیپو سلطان تھانے کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔

ایس ایچ او ٹیپو سلطان انسپکٹر عظمیٰ خان کے مطابق پولیس پارٹی نے پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 6 میں ابن سینا روڈ پر گشت کے دوران ملزم زبیر کو گرفتار کیا۔

ملزم ریلوے پٹری کے قریب گندے نالے کی منڈیر پر بیٹھا تھا جسے مشکوک دیکھ کر پولیس نے تلاشی لی تو ملزم کے ہاتھ میں موجود شاپنگ بیگ سے بھاری مقدار میں 1100 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم زبیر کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ گرفتار ملزم عادی منشیات فروش ہے جو اس سے قبل بھی منشیات ایکٹ کے تحت متعدد درج مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا ہے۔

مزید خبریں :