Time 06 دسمبر ، 2022
پاکستان

سی ایس ایس کے تحریری امتحان کے نتائج، کامیابی کا تناسب 2 فیصد سے بھی کم رہا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس ) 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ایف پی ایس سی کے مطابق ملک بھر سےکل 20 ہزار  262  امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 393 امیدوارکامیاب قرار دیےگئے ہیں۔ 

ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 1.94 فیصد ہے۔

مزید خبریں :