دنیا
Time 07 دسمبر ، 2022

یوکرینی صدر ٹائم میگزین کی سال کی بہترین شخصیت قرار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کو 2022 کی بہترین شخصیت (پرسن آف دی ایئر) قرار دیا ہے۔

1927 سے ہر سال باقاعدگی سے بہترین شخصیت کا انتخاب کرنے والے ٹائم میگزین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 26 دسمبر کو آنے والے جریدے کا سرورق پوسٹ کیا گیا ہے جس میں ولادیمیر زیلینسکی کی تصویر ہے اور انہیں سال کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

امریکی جریدے نے یوکرینی عوام کے جذبےکو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں بھی زیلینسکی کے ساتھ رکھا ہے۔

ٹائم میگزین نے روس کے حملےکے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے اور مشکل وقت میں عوام کی قیادت کرنے پر  یوکرینی صدرکو 2022 کی بہترین شخصیت چناہے۔

ٹائم میگزین کے ایڈیٹر انچیف کے مطابق  زیلینسکی نے جس طرح دنیا کو حیران کیا ہے ہم نے دہائیوں سے ایسا نہیں دیکھا، روسی حملے کے دوران دارالحکومت کیف میں رکنا اور اپنے ملک کا دفاع کرنا زیلینسکی کا سخت فیصلہ تھا۔

 ایڈیٹر انچیف ٹائم میگزین کا کہنا ہےکہ  سال کی بہترین شخصیت کے انتخاب کا فیصلہ کرنےکے لیے زیلینسکی کا نام ہماری یادداشت میں سب سے واضح تھا۔

مزید خبریں :