کاروبار
Time 07 دسمبر ، 2022

پاکستان میں کاروباری اعتماد انڈیکس منفی زون میں چلا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان میں کاروباری اعتماد انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔

 اوور سیز چیمبرز کے سروے کے مطابق پاکستان میں اوسط کاروباری انڈیکس منفی 4 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ سروسز سیکٹر میں کاروباری اعتماد منفی 8 فیصد پر ریکارڈ کیا گیا۔ 

سروے میں بتایا گیاکہ ریٹیل سیکٹر میں اعتماد منفی 14 فیصد ہے،  منفی اشاریوں کے باوجود مینوفیکچرنگ کا کل اعتماد مثبت 3 فیصد نوٹ کیا گیا۔

اوور سیز  انویسٹرز چیمبر آف کامرس  اینڈ انڈسٹری(او آئی سی سی آئی) کے صدر کا کہنا ہے کہ کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی،افراط زر اور مہنگے فیول کے سبب اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہیں۔