ویڈیو: فلم تارے زمین پر دانتوں کی وجہ سے ملی: درشیل سفاری

جب بھی کسی فلم میں کاسٹنگ ہوتی ہے تو پورا لُک دیکھ کر کردار دیا جاتا ہے: اداکار__فوٹو: فائل
جب بھی کسی فلم میں کاسٹنگ ہوتی ہے تو پورا لُک دیکھ کر کردار دیا جاتا ہے: اداکار__فوٹو: فائل

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلموں کی فہرست میں آنے والی 'تارے زمین پر' میں مرکزی کردار نبھانے والے درشیل سفاری نے اپنے کردار سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بھارتی صحافی سے گفتگو میں درشیل نے بتایا کہ 'مجھے بچے کا وہ کردار میرے دانتوں کی وجہ سے دیا گیا تھا کیونکہ فلم میں ایسے ہی بچے کی ضرورت تھی'۔

اداکار نے کہا کہ 'جب بھی کسی فلم میں کاسٹنگ ہوتی ہے تو پورا لُک دیکھ کر کردار دیا جاتا ہے، میرے ساتھ بھی یہ ہی ہوا، دیکھا گیا کہ بچے کے دانت ایسے ہیں، چہرہ شرارتی اور معصوم ہے تو مجھے فلم مل گئی'۔

فلم میں درشیل کے دانتوں کا سائز تھوڑا بڑا تھا اور وہ باہر نکلے ہوئے تھے جن پر 25 سالہ اداکار نے بریسز لگواکر انہیں اندر کروایا۔

واضح رہے کہ تارے زمین پر 2007 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں درشیل سفاری نے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔

فلم میں عامر خان نے درشیل کے آرٹ ٹیچر کا کردار نبھایا تھا جنہیں خوب پزیرائی ملی تھی، یہ فلم 2007 کی مقبول بالی وڈ فلموں میں سے ایک تھی جس نے بھارت سمیت دنیا بھر سے شاندار بزنس کیا تھا۔

مزید خبریں :