کھیل
Time 08 دسمبر ، 2022

ویڈیو: سری لنکن کرکٹر کےکیچ لیتے ہوئے 4 دانت ٹوٹ گئے، اسپتال منتقل

چمیکا کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کا آپریشن کیا گیا__فوٹو: اسکرین گریب
چمیکا کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کا آپریشن کیا گیا__فوٹو: اسکرین گریب

لنکا پریمیئر لیگ میں سری لنکن آل راؤنڈر چمیکا کرونارتنے نے شاندار کیچ پکڑا لیکن جواب میں اپنے 4 دانت تڑوا بیٹھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایل پی ایل کی ٹیموں کینڈی فیلکنز اور گال گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ میں کینڈی فیلکنز کی نمائندگی کرنے والے چمیکا کرونارتنے بیٹر کی جانب سے اونچا شاٹ کھیلنے پر ہوا میں جاتی گیند کو پکڑنے کے لیے بھاگے۔

چمیکا کے علاوہ دو مزید فیلڈرز کیچ پکڑنے کے لیے آئے لیکن کرونارتنے نے کیچ کرلیا لیکن ساتھ ہی اپنے چہرہ بھی پکڑ لیا۔

گیند سیدھا آکر چمیکا کے جبڑے پر لگی جس کے باعث کرکٹر کے 4 دانت ٹوٹ گئے، اسٹیڈیم سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کرکٹر کے منہ سے خون نکلتا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چمیکا کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کا آپریشن کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس میچ میں کینڈی فیلکنز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید خبریں :