میٹنگ میں چوہے کے کیک کھانے کی ویڈیو وائرل

اس ویڈیو کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں / اسکرین شاٹ
اس ویڈیو کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں / اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا پر روزانہ ہی تصاویر یا ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں سے کچھ واقعی چونکا دینے والی ہوتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو حال ہی میں ٹوئٹر پر وائرل ہوئی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح ایک میٹنگ میں چوہا مزے سے کیک کھا رہا ہے۔

ٹوئٹر صارف عارف خواجہ نے 5 دسمبر کو یہ ویڈیو ٹوئٹ کی تھی۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک میٹنگ میں لوگ بات چیت کررہے ہیں۔

اس بات چیت کے دوران کیمرا کو زوم کیا گیا تو ایک چوہا نظر آیا جو میز پر رکھے کیک کے ٹکڑے کو مزے سے کھا رہا تھا۔

بظاہر یہ کیک میٹنگ میں شریک افراد کے لیے رکھا گیا تھا۔

اس ویڈیو کو اب تک لگ بھگ 84 ہزار بار دیکھا جاچکا ہے۔

اس ٹوئٹ پر ایک صارف نے مذاق میں لکھا کہ چوہے کو بھی کھانے پر دعوت دی گئی تھی۔

ایک اور صارف نے کہا کہ چوہے نے بھی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔