ڈینگی وائرس نے سندھ میں پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے

2020 اور 2021 کے مقابلے میں 2022 کے کیسسز میں 400 فیصد اور اموات میں 100 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: محکمہ صحت— فوٹو: فائل
2020 اور 2021 کے مقابلے میں 2022 کے کیسسز میں 400 فیصد اور اموات میں 100 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: محکمہ صحت— فوٹو: فائل

ڈینگی وائرس نے سندھ میں پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ محکمہ صحت کے مطابق 2020 اور 2021 کے مقابلے میں 2022 کے کیسسز میں 400 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں ڈینگی سے ہلاکتوں میں 100 گنا اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 2021 میں کراچی میں ڈینگی سے 22 افراد ہلاک ہوئے تھےجبکہ  2022 میں 49 افراد ڈینگی سے کراچی میں انتقال کرچکے ہیں۔

2021 میں صوبے میں 6 ہزار 7 سو 39 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے اور 28 افراد بشمول بچے و خواتین ڈینگی کے باعث انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق 2020 میں صوبے بھر میں 4 ہزار 3 سو 18 افراد ڈینگی کا شکار بنے تھے۔ 2020 میں سندھ بھر میں ڈینگی سے کل 3 افراد زندگی کی بازی ہار ے تھے۔

2022  میں اب تک 22 ہزار 6 سو 26 افراد ڈینگی متاثر ہوچکے ہیں۔ 61 افراد رواں سال ڈینگی سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔کراچی کا ضلع وسطی ہلاکتوں اور ضلع شرقی متاثرہ افراد میں سرفہرست ہے۔

مزید خبریں :