پاکستان
Time 09 دسمبر ، 2022

جے یو آئی ورکرز کنونشن میں مہاجرین کیلئے دی گئی پلاسٹک میٹ بچھا دی گئیں

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

کوئٹہ میں جمیعت علماء اسلام  (جے یوآئی) ف کے ورکرز کنونشن میں قالین کی جگہ اقوام متحدہ کے ادارے ہائی کمشنر  برائے مہاجرین (یواین ایچ سی آر) کی پلاسٹک میٹ بچھا دی گئیں۔

جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں مہاجرین کیلئے دی گئی پلاسٹک میٹ بچھا کر ان پر کرسیاں لگائی گئیں۔

اس حوالے سے جے یو آئی ف بلوچستان کے ترجمان دلاور خان کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں یو این ایچ سی آر کے فرشی میٹ بچھائے جانے کا علم نہیں، ہم نے کرسیاں اور فرشی بچھانے کا ٹھیکہ ایک ٹینٹ والے کو دیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو ٹھیکہ دیا تھا، ٹھیکیدار نے کیا بچھایا یہ ہمارے علم میں نہیں ہے ۔

مزید خبریں :