کھیل
Time 09 دسمبر ، 2022

ٹیسٹ ڈیبیو کا پتہ چلا تو اس وقت جو احساس تھا لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا: ابرار

اسپنر ابرار احمد انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں آج اپنا ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور شدید دھند کے باعث میچ مقررہ وقت سے تاخیر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹیسٹ کیپ دی۔

اس موقع پر ابرار احمد کا کہنا تھا آج کا دن میرے لیے بہت ہی خاص دن ہے، اسی دن کے لیے میں نے محنت کی تھی، خوشی کا اظہار لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا، تمام چاہنے والوں سے دعا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیے اور میرے لیے دعا کریں۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر زاہد محمود، حارث رؤف، سعود شکیل اور محمد علی نے ڈیبیو کیا تھا۔

مزید خبریں :