کھیل
Time 09 دسمبر ، 2022

انگلینڈ کو روکنے کیلئے ابرار جادو کی طرح کام کر رہا ہے، سرحد پار کھلاڑی بھی پاکستانی اسپنر سے متاثر

آل راؤنڈر شاداب خان نے ابرار احمد کے ڈیبیو کو سراہتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ بہترین آغاز لڑکے کیا بولنگ کی ہے/فوٹو بشکریہ کرک انفو
آل راؤنڈر شاداب خان نے ابرار احمد کے ڈیبیو کو سراہتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ بہترین آغاز لڑکے کیا بولنگ کی ہے/فوٹو بشکریہ کرک انفو

ملتان اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف مسٹری اسپنر ابرار احمد کا جادو انگلش اوپنرز کو تہس نہس کرگیا، اسپنر   انگلشں ٹیم کی 7 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

ابرار کی عمدہ بولنگ کے باعث قومی بولر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، ساتھ ہی ابرار کی تعریف میں قومی کھلاڑیوں کے علاوہ سرحد پار  سے شخصیات بھی ٹوئٹس کر رہی ہیں۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے ابرار احمد کے ڈیبیو کو سراہتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ بہترین آغاز لڑکے، کیا بولنگ کی ہے، ماشااللہ، نظر نہ لگے۔

قومی کھلاڑی محمد حارث نے ابرار کی بولنگ کو جادو قرار دیا اور ٹوئٹ میں 5 کے بعد 10 وکٹوں کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب بھارت کے ڈومیسٹک کھلاڑی ابھینو مکھنڈ نے بھی ابرار احمد کی بولنگ کی تعریف میں ایک ٹوئٹ کی، ابھینو مکھنڈ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی حکمت عملی کو کاؤنٹر کرنے کے لیے پاکستان مسٹری اسپنر کو لایا جو اب جادو کی طرح کام کر رہا ہے۔

مزید خبریں :