کاروبار
Time 09 دسمبر ، 2022

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 700 روپے اضافہ ہوا ہے— فوٹو: فائل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 700 روپے اضافہ ہوا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 700 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700  روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 67 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔ یہ ملک میں سونے کی بلند ترین اختتامی قیمت ہے۔

10 گرام سونے کی مالیت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار 261 روپے ہے۔ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر بڑھ کر 1800 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :