Time 09 دسمبر ، 2022
کھیل

فیفا ورلڈکپ: برازیل باہر، کروشیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پینالٹی ککس پر کروشیا نے برازیل کو 2۔4 سےشکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا— فوٹو: سوشل میڈیا
پینالٹی ککس پر کروشیا نے برازیل کو 2۔4 سےشکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا— فوٹو: سوشل میڈیا

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ  میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت پر 0-0 سے برابر تھا، اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے 1-1 گول کیا جس کے بعد میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پینالٹی شوٹ آؤٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

پینالٹی ککس پر کروشیا نے برازیل کو 2۔4 سےشکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

فیفا ورلڈکپ: برازیل باہر، کروشیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کروشیا سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم  ہے، آج دوسرا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم اور کروشیا کا مقابلہ 14 دسمبر کو ہوگا۔

خیال رہے کہ کروشیا نے 2018 کے ورلڈ کپ میں بھی فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم اسے فرانس کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی۔

برازیل پانچ بار فیفا ورلڈکپ جیت چکا ہے، آخری ٹائٹل اس نے 2002 میں جیتا تھا جبکہ کروشیا کبھی ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

مزید خبریں :